• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کلاسز کے خلاف جلدبڑی تحریک کاآغاز کرینگے‘ بی ایس او پجار

کوئٹہ (پ ر)بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ نے کہا ہے کہ طلبا کی سوچ ‘ فکر نظریات اور تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے طلباء دو ماہ سے اپنے حقوق کی خاطر سڑکوںپر جدوجہد کر رہے ہیں طلباء تنظیموں کے سربراہان کی طرف سے ایچ ای سی اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ای میل اور دیگر ذرائع سے پیغامات بھیجے گئے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ایچ ای سی کے سامنے طلباء کے مسائل رکھنے کی درخواست کی لیکن جی حضوری اور ہاں میں ہاں ملانے کی عادت نے انہیں مسائل ایچ ای سی کے سامنے رکھنے کی ہمت نہیں دی چیئرمین نے کہاکہ ہماری یونیورسٹیز میں زیادہ ترطلباء کاتعلق دیہات سے ہے جہاں انٹرنیٹ یا سہولت موجود نہیں اگرہے تو اس کی سروس نہ ہونے کے برابر ہے ایچ ای سی نے اب تک اس حوالے سے کوئی میکنیزم نہیں دیا سائنس فیکلٹی جس کا زیادہ تر حصہ تجرباتی اور لیب ورک سے تعلق رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے کہ آن لائن تعلیم بالمشافہ تدریس کا متبادل نہیں اگر حکومت نے جلد ہی آن لائن کلاسز بند نہ کیں تو تمام طلباء تنظیموں کے ساتھ مل کر پورے بلوچستان میں ایک بڑی طلباء تحریک کا آغاز کریں گے ۔
تازہ ترین