• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں قلت آب کا بحران شدید،لوگ ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں ،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی صوبائی رہنماء محمداسلم ترین اور دیگر نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی بے حسی اور بے بسی سے کوئٹہ شہر میں قلت آب کے بحران سے عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔واسا اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ سے عوام مزید رل گئے ہیں۔ لوڈشیڈنگ سے قلت آب کے بحران کے ساتھ گرمی کی وجہ ےسے عوام رل گئے ہیں ۔درجنوں ٹیوب ویلز بند ہونے کی وجہ سے پانی کی سپلائی بند ہوگئی ہے اور عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی کے لئے خوار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ واسا حکام کوکئی بار کہہ چکے مگران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹیوب ویلز بند ہوئے ہیں مگر کئی دنوں سے ان کی مرمت کا کام نہیں کرایا گیا انہوں نے کہا کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں 30سال پرانی واسا پائپ لائنیں بوسیدہ ہوچکی ہیں۔ 80فیصد لائنیں ناکارہ ہوچکی ہیں جس کے باعث سیوریج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہوجاتا ہے۔ 
تازہ ترین