• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر نقیب احمد پر فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے،بی پی ایل اے

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی بیان میں گورنمنٹ ڈگری کالج نوشکی کے سنیئر پروفیسر نقیب احمد پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر نقیب احمد بلوچستان میں علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔ ان پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی تشویشناک اور ناقابل برداشت ہے۔ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے کالج اساتذہ نامساعد حالات میں گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں ایسے واقعات کالج اساتذہ میں تشویش اور عدم تحفظ کے احساس کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حکام اور نوشکی ضلعی انتظامیہ پروفیسر نقیب احمد پر فائرنگ کے واقعہ کو نوٹس لے اور واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
تازہ ترین