• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرانی وژوب میں گرج چمک کیساتھ بارش‘نشیبی علاقے زیر آب آگئے

ژوب (نامہ نگار) شیرانی و ژوب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق شیرانی کے علاقوں مغل کوٹ سنگر اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
تازہ ترین