• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 جولائی سیاہ ترین دن،قوم آج تک خمیازہ بھگت رہی ہے، پیپلزپارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام جنرل ضیا ءالحق کی آمریت کے خلاف گزشتہ روز یوم سیاہ منایا گیا۔پیپلز پارٹی ملتان کے ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی اور ممبر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی 1977 کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس روز قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مار کر قوم و ملک کو مسائل کے گرداب میں جھونکا ۔ڈویژنل جنرل سیکرٹری و سابق ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی،  اےڈی بلوچ،ساجد بلوچ، ایم سلیم راجہ،  ملک آصف رسول اعوان،  شیخ غیاث الحق ،  ملک اسد، شاھد رضا صدیقی، رئیس الدین قریشی،  ملک الطاف وینس، حاجی خلیل ، ضیا  انصاری، مرزا نذیر بیگ، راضیہ رفیق،  فخر جہاں دریشک، ملک صفدر پہوڑ اور عمران ٹیپو نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی نے بہاولپور میں جنوبی پنجاب کے سب سیکرٹریٹ کے خلاف قرارداد پیش کی، جسے تمام پارٹی عہدیداران نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ 
تازہ ترین