• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی و سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔پل کالرو میں نامعلوم افراد نے عمران کی دکان کے تالےتوڑے اور 90 بوری کھل چوری کر لی۔تھانہ صدر شجاعباد کے علاقہ نامعلوم افراد سیف اللہ کے چوبارے کے تالے توڑ کر3لاکھ مالیت کا سامان لے گئے ۔سٹی جلالپو رمیں نامعلوم افراد تنویر احمد کے گھر کے تالے توڑ کر اڑ ھائی لاکھ مالیت کا سامان لے گئے۔پولیس لائن ملتان سے پولیس ملازم علی کا موبائل فون چوری ہو گیا۔ تھانہ نیو ملتان کے علاقہ محمودآ باد سے نامعلوم افراد نے عمر کی ساڑھے4لاکھ مالیت کی کار چوری کر لی۔قیصر آباد سے شعیب کا رکشہ چوری ہو گیا۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے یوسف کے گھر سے 1لاکھ 20 ہزار مالیت کا سامان چوری کر لیا۔
تازہ ترین