• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیٹھہ بھٹہ حادثہ نئےسسٹم کی وجہ سے ہےریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد منیر چٹھہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل سید شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ پاکستان ریلوے سےکیبن انٹر لاکنگ سسٹم کا خاتمہ ایک انتہائی غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا جہاں یہ سسٹم کام کر رہا ہے وہاں حادثات کا تناسب ایک پرسنٹ سے بھی کم ہے جیٹھہ بھٹہ کا حادثہ بھی نئےسسٹم کی وجہ سے ہے مگر ذمہ دار اسٹیشن ماسٹر اور ڈرائیور کو ٹھہرا دیا گیا سسٹم کی درستگی کیلئے راست اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین