• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے کورونا آگاہی سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر) کرونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ملتان ریجن اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہنواز نے کورونا وائرس سے آگاہی کے سلسلہ میں گزشتہ روز کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، جنرل بس اسٹینڈ کے ہال میں کورونا وائرس سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کے متعلق منعقدہ سیمینار میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران، انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ حضرات نے شرکت کی، سیمینار میں موبائل ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے حاضرین کو پمفلٹ، بروشر اور فیس ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین