• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 فوڈپوائنٹس سیل،1200لیٹرجوس، 685 لیٹر دودھ تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 9فوڈپوائنٹس کو سیل کردیا،41 فوڈ پوائنٹس کو1لاکھ 64ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ دوران چیکنگ1200لیٹر غیر معیاری جوس، 685 لیٹر مضر صحت دودھ،1000ساشے گٹکا تلف کیا گیا۔ لیہ میں الرحمان ملک،راجن پور میں پاکیزہ ملک شاپ، رحیم یار خان میں علی ٹریڈرز جوس ڈسٹری بیوٹر،بہاولنگر میں المدینہ سوڈا واٹر ، اوکاڑہ میں ملنگ سوڈا واٹر ،مظفرگڑھ میں کون بسکٹ فیکٹری، عادل کریانہ سٹور، راجن پور میں ایم بشیر پولٹری شاپ اوررحیم یار خان میں داتا سوئیٹس اینڈ بیکرز کوسیل کیا گیا۔
تازہ ترین