• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکہ توت سے پانچ بچوں کی ماں بیٹے کو لیکر غیر مردکے ساتھ فرار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ آغہ میرجانی شاہ کی حدود سرکلررو ں سے پانچ بچوں کی ماں اپنے پانچ سالہ بیٹے کو لیکر غیر مرد کے ساتھ فرار ہو گئی ۔مسماۃ شاہی نے تھانہ آغہ میرجانی شاہ پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی مسماۃ ( ص) کی شادی بیس سا ل قبل ہوچکی تھی جس اب پانچ بچوں کی ماں ہے گزشتہ دنوں اس کی بیٹی اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ہمراہ سرکلرروڈ گئی تھی جہاں اس کا شوہر اپنے ایک بیٹے کے ہمراہ انڈے خریدنے کے لئے گیا جبکہ مسماۃ(ص) اپنے دوسری بیٹے کے ساتھ سڑک کے کنارے کھڑی تھی اسکا شوہرواپس آیا تو مسماۃ ( ص) اپنے بیٹے سمیت غائب تھی مدعیہ کا کہناہے کہ وہ معلومات کررہے تھے اب انہیں پتہ چلا کہ اس کی بیٹی اپنے بیٹے کو لیکر عاطف سکنہ حیات آباد کے ساتھ چلی گئی ہے مدعیہ کا کہناہے کہ جب وہ عاطف سے اپنی بیٹی اور نواسے کے بارے میں بات کرتی ہے تووہ فون پرجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتاہے پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
تازہ ترین