• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہزنوں اورچوروں نے خاتون سمیت دو افراد کو لوٹ لیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد کی حدود میں رہزنوں اورچوروں نے خاتون سمیت دو افراد کو لوٹ لیا ۔اندر شہر بازار کے جیولر ہاورن ولد محمد نور سکنہ دلہ زاک روڈ نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزوہ دکان سے اپنی ہنڈا گاڑی میں سردار احمد جان کالونی جارہاتھا کہ راستے میں عابد نامی شخص نے تین ساتھیوںکی مددسے روکااوراس سے زبردستی گاڑی ٗبیس ہزارروپے ٗدو عدد موبائل اور پستول چھین لیا اور فرار ہو گئے ادھر پرمین بی بی زوجہ میر زالی سکنہ فقیر آباد نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس نے اپنی کرولا موٹرکارنمبر 930گھر کے سامنے کھڑی کی اوراندر چلی گئی واپس آئی تو گاڑی چوری ہوچکی ہے مدعیہ کاکہناہے کہ اسے پورا یقین ہے کہ اس کی گاڑی اس کے اس کے سابقہ ڈرائیور شہزاد ولد ممتاز نے چوری کی ہے۔
تازہ ترین