• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کی پب جی گیم معطلی کیخلاف PTA کو درخواست

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پب جی گیم معطلی کے خلاف  پی ٹی اے کو درخواست بھجوادی دی گئی ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پب جی گیم کے معطلی کے خلاف شہری عبد الحسیب ناصر کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، اس دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے معاملہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کو بھجوا تے ہوئے درخواست نمٹا دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی اے کو بھجوائی گئی درخواست میں جسٹس عامرفاروق نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی اے قانون مدنظر رکھ کر درخواست پر تحریری فیصلہ کرے، پی ٹی اے درخواست منظور یا مسترد کرتےہوئے متعلقہ قانون کاذکر بھی کرے۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے وکیل پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ یہ کیا ہے گیم ہے یا ویب سائٹ؟ اس میں کیا ایسا ہے جس کی وجہ سےآپ نے معطل کیا؟

جس پر وکیل پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یہ لنک ہے جسے پی ٹی اے نے عارضی طور پر معطل کیا ہے۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی اے کو جو کرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے، پابندی لگانی ہے تو لکھیں فلاں قانون کی خلاف ورزی میں لگائی ہے۔

سماعت کے دوران وکیل پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ بدھ 8 جولائی کو پی ٹی اے درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرے گا۔

وکیل پی ٹی اے نے قؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس نےپب جی گیم کے خلاف لیٹر لکھاجس میں خودکشیوں کا ذکر کیا گیا تھا، والدین کی جانب سے بھی ہمیں گیم بلاک کرنے کی درخواست دی گئی تھے۔

تازہ ترین