• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست ایڈاہو میں دو طیارے فضاء میں ٹکرا گئے، 2 افراد ہلاک جبکہ دیگر 6لاپتہ افراد کی موت کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کوٹینائی کاؤنٹی ،ایڈواہوکے عہدیدار ریان ہیگنز کا کہنا ہے کہ حادثہ شہرکوئیر ڈالین کی جھیل کے اوپر پیش آیا، جہاں طیارے ٹکرا کرجھیل میں گر کر ڈوب گئے ہیں۔

حادثے کا شکار طیاروں سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 6 دیگر لاپتہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، طیاروں کےآپس میں ٹکرانے کا سبب تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

ترجمان فیڈرل ایوی ایشن کا کہناہے کہ حادثے کا شکار طیاروں میں سے ایک سیسنا 206 طیارہ تھا، فیڈرل ایوی ایشن اینڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ واقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین