• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، 5 شہری زخمی


بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔

انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں میں 2 بچے اور 2 معمر خواتین بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے  گزشتہ رات ایل او سی پر آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا ہے ۔

تازہ ترین