• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ون مین شو کے منفی کلچر کا خاتمہ کیا ہے: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ون مین شو کے منفی کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وسائل کی کمی ترقی کے لیے عزم کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی، ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ون مین شو کے منفی کلچر کا خاتمہ کیا ہے، ارکان اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات اہمیت کی حامل ہیں۔

عثمان بزدار سے مختلف اضلاع کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایم این ایز کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے افسران کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔

ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے تعیناتیاں تاریخی اقدام ہے۔

تازہ ترین