• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایسٹ زون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 35 افراد کے قتل اور سانحہ 12 مئی میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی )ایسٹ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ 35 افراد کے قتل اور سانحہ 12 مئی میں ملوث ٹارگٹ کلر محمد عالم کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر پیسے لیکر قتل کی وارداتیں کرتا تھا، ملزم کو قتل کے عوض 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے ملتے تھے۔

ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے بتایا کہ ملزم نے تاجر اور سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، گرفتار ٹارگٹ کلر اس سے قبل کبھی گرفتارنہیں ہوا۔

تازہ ترین