• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

مسلم لیگ نون نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ ن کی عنیزہ فاطمہ نے جمع کرائی، جس کے متن میں ان کاکہنا تھا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

قرار داد کے متن کے مطابقملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سےزندگیاں اجیرن ہوکر رہ گئی ہیں،گرمی اور حبس کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

انہوں نے قرار داد میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر سطح پر ناکام ہوچکے ہیں،یہ ایوان وزیراعظم عمران خان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔

تازہ ترین