• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت انتقامی کارروائی کر کے جنگ جیو کو خاموش کرانا چاہتی ہے، راحب خان بلیدی

چیئرمین بلوچستان با ر کونسل ہیومن رائٹس کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ حکومت انتقامی کارروائی کر کے جنگ جیو کو خاموش کرانا چاہتی ہے۔

چیئرمین بلوچستان با ر کونسل ہیومن رائٹس کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب ایڈیٹر انچیف جنگ، جیو میر شکیل الرحمٰن کے خلاف کوئی کیس ثابت نہیں کر سکا۔

راحب خان بلیدی نے میر شکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت انتقامی کارروائی کر کے جنگ اور جیو کو خاموش کرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ اور جیو نے ہمیشہ آزادی صحافت کے اُصولوں کے ساتھ ذمہ د ارانہ صحافت کی ہے، انتقام کےنام پر احتساب نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

راحب خان بلیدی نے مزید کہا کہ ایڈیٹر انچیف جنگ جیو میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے۔ 

تازہ ترین