• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی


بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگکے واقعے کے بعد سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایل او سی پر گزشتہ روز بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے2 بچوں 10 سالہ جنید، 7 سالہ اریان سمیت 5 شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین 70 سالہ جہان بیگم، 50سالہ زبیدہ کے علاوہ 15سالہ کامران شفیق بھی زخمی ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہیں

تازہ ترین