• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NRTC پاکستان میں وینٹی لیٹر بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) پاکستان میں وینٹی لیٹر بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیف وینٹ ایس پی 100 کےنام سے پورٹیبل وینٹیلیٹر تیار ہو رہے ہیں، سیف وینٹ ایس پی 100 وینٹیلیٹر سستا، معیاری، عالمی اداروں سے منظور شدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آر ٹی سی نے وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس تیار کر لیے ہیں جو ماہانہ 250 سے300 وینٹی لیٹر بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح ملک میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان نے ایک سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان میں تیار وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں بنے وینٹیلیٹر وزیراعظم عمران خان نےاین ڈی ایم اے کے حوالے کیے۔

تازہ ترین