• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے وینٹی لیٹرز کا پہلا بیچ این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وینٹی لیٹرز کا پہلا بیچ این ڈی ایم اے کے حوالے کیا، پاکستان انجنیئرنگ کونسل کو57 ڈیزائنز ملےجن میں سے4 پاس ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وینٹی لیٹرزکی پہلی مینوفیکچرنگ این آر ٹی سی نےکی اور این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ ملک میں چار سرکاری و نجی ادارے ادارے وینٹی لیٹرز بنائیں گے۔

 فوادچودھری نے کہا کہ پاکستان ایک بلین ڈالرز کے میڈیکل آلات برآمد کرتا ہے۔ پاکستان میں بہت بڑی الیکٹرومیگنیٹک میڈیکل صنعت لگنے جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل کی صنعت لگنے سے اگلے 3 سال میں 1 بلین ڈالرکی برآمدات کی بچت ہوگی۔ مجھے یقین ہےجلد پاکستان کو باہر سے میڈیکل آلات منگوانا نہیں پڑیں گے۔

تازہ ترین