• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی اضلاع میں لینڈ ریفارمز قانون نافذ کیا جائے، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں لینڈ ریفارمز اور ریونیو سے متعلق قانون نافذ کیا جائے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ قبائلی لوگ زمین کے تنازعات پر آپس میں لڑ رہے ہیں۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ جرگوں کے فیصلوں کی تناظر میں لینڈ ریفارمز ہو۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ قبائلی عوام سے گزارش ہے کہ لڑائی سے نہیں مل بیٹھ کر مسائل حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ  اٹھارویں آئینی ترمیم ان سے برداشت نہیں ہوتی، جبکہ تعلیم کی مد میں پچھلے سال بجٹ سے رواں سال ڈھائی ارب روپے کم رکھے گئے ہیں۔

 ایمل ولی خان نے کہا کہ صحت اور کلچر بجٹ پچھلے بجٹ سے کم ہے اور صحت  کارڈ کے ذریعے لوگوں کو پرائیویٹ اسپتالوں سے علاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔ مشکل کی گھڑی میں ریاست عوام کی مدد کرتی ہے لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے،  کے پی میں بجلی کا استعمال 3 ہزار میگاواٹ ہے اور فراہم 1700 میگاواٹ کی جارہی ہے۔

 ایمل ولی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان بجلی کے خالص منافع کا مطالبہ بھی نہیں کرتے، ہمارا صوبہ 2 روپے فی یونٹ بجلی وفاق کو دیتا ہے اور وفاق وہی بجلی کے پی کے کو  واپس 8 گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شیخوپورہ ٹرین حادثے میں ہلاک سکھ برداری کے لواحقین کو امدادی پیکیج دیا جائے۔

تازہ ترین