• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

EOBI کا 2 اعشاریہ 4 ارب کے واجبات کی ادائیگی کا اعلان


ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن(ای او بی آئی) نے واجبات کی مد میں 2 اعشاریہ 4 ارب روپے ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

ای او بی آئی نے پنشن میں اضافے کے بعد واجبات کی مد میں 2 اعشاریہ 4 ارب روپے ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید نے کہا ہے کہ ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو 3 ماہ یعنی اپریل، مئی اور جون کے بقایاجات اگلے ماہ اگست میں ادا کئے جائیں گے۔

حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی، رجسٹرڈ پنشنرز کو اب ساڑھے 8 ہزار روپے پنشن ملے گی۔

تازہ ترین