• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبری لوڈشیڈنگ، اووربلنگ نے غریب شہریوں کی کمر توڑ دی، رہنما

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف تحریک انصاف نے پیر کو کے الیکٹرک دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کردیا، احتجاجی کیمپ میں پہلے روز اراکین قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، اسلم خان، آفتاب جہانگیر،نصرت واحد اراکین صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی، سعید آفریدی، راجہ اظہر، کریم بخش گبول، علی جی جی، رابستان خان، شاہنواز جدون اور دیگر کی شرکت ۔اس موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ روشنیوں کے شہر میں کے الیکٹرک کے اندھیرے نامنظور کرتے ہیں ۔ جبری لوڈ شیڈنگ اور اوربلنگ نے غریب شہریوں کی کمر توڑ دی ،کے الیکٹرک جھوٹ پر جھوٹ بول کر شہریوں کو پریشان کررہا ہے کے الیکٹرک سفید ہاتھی بن چکا ہے کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

تازہ ترین