کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچ کالونی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کی حدود ڈیفنس ویو اقرا یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان ایک وکیل سے لوٹ مار کرکے فرار ہوئے تھے کہ اس دوران پولیس بھی وہاں پہنچ گئی،پولیس نے ملزمان کاتعاقب کیا جس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس کے مطابق ایک ملزم فیضان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔گرفتار ملزم ڈالمیا کا رہائشی ہے ۔