• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم آزادی کے موقع پر خطاب میں قوم کو آزادی کی مبارکباد دی، صدر کے خطاب کے علاوہ فضائی مظاہرے اور آتش بازی کے مظاہروں اور قومی نغموں کے ساتھ رنگارنگ تقریبات رات تک جاری رہیں۔شہر کی بڑی بڑی سڑکیں اور تقریب کے مرکزی مقام سے قریب جگہوں پر ہزاروں لوگ جمع تھے۔ ان میں وہ گروپ بھی تھے جو امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں انقلابی بائیں دھڑے پر تنقید بھی کی ۔

تازہ ترین