• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ جولائی کے بعد پاکستان پٹری پر نہ آسکا، قاضی عامر

پیرس(رضا چوہدری) پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے رہنما قاضی عامر کےزیر اہتمام 5 جولائی یوم سیاہ کے حوالے سےتقریبمنعقد ہوئی۔ تلاوت اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم بلال احمد نے پیش کی۔قاضی عامر نے پانچ جولائی کے دن پر روشنی ڈالتےہوئے کہا کہ ایک منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر پاکستان کی بربادی کی بنیاد رکھی گئی اور اس کے بعد ملک دوبارہ پٹڑی پر نہیں آ سکا۔ دیگر شرکا خان داوڑ، رانا سعود خان، ملک لطیف الرحمن اعوان، ملک عبدالرزاق، چوھدری فیاض، کامران یوسف گھمن نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈکٹیٹر نے صرف شہید بھٹو کی حکومت کا تختہ نہیں الٹا بلکہ پاکستان کی تقدیر کا تختہ الٹ کر رکھ دیا تھا۔رہنمائوں نے 5 جولائی کو پاکستان کے لئے سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید نے اپنے مختصر ترین دور حکومت میں ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا تھا، مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوششوں اور پاکستان کو ایک مضبوط ملک بنانے کے لئے تن من دھن سے کوشش کی۔تقریب میں تمام شہدائے وطن اور بھٹو فیملی اور تمام مسلمانان عالم کے لئے دعا گئی۔

تازہ ترین