• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹرکی مساجد حکومتی ہدایات کےمطابق کھل گئیں

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) گریٹر مانچسٹر میں مذہبی ادارے حکومت کی ہدایات کے مطابق دوبارہ کھل گئے،مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک،مکی مسجد،دارلعلوم گھمکول شریف،مدینہ مسجد،اقرا مسجد،شاہ جلال مسجد، منہاج القرآن ،قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر لانگ سائیڈ،جامع رسولیہ مسجد، فیضان مسجد اسلامک سنٹر، جعفریہ اسلامک سنٹر،الحسین مسجد کو نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ۔ علماکرام علامہ حمودالرحمن،قاری جاوید چشتی،صدر وکٹوریہ مسجد الحاج محمود خان،حاجی مشتاق احمد زاہدی،قدیر احمد، چوہان مغل،نوازش مرزانے اپنے بیان میں کہا کہ نمازی سختی سے حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کررہے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچا جاسکے اور حکومت کی جانب سےگائیڈ لائنز کےمطابق عبادت کی جاسکے۔علاوہ ازیں ویمزلوروڈ،کری میل، سٹاکپورٹ،چیتہم ہل روڈ سمیت تمام علاقوں کی مارکیٹس بھی کھل گئی ہیں جہاں رش دیکھنے میں آیا اورلوگ خریداری میں مصروف دکھائی دیئے۔

تازہ ترین