• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ محمد الیاس کا انتقال، میت پاکستان روانہ

بولٹن (نمائندہ جنگ) نارتھ ویسٹ کے معروف صحافی راجہ شہزاد خان کے برادر نسبتی راجہ محمد الیاس مختصر علالت کے بعد نیلسن میں انتقال کرگئے۔ مرحوم گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے تکلیف ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ دو جگہوں پر ادا کی گئی پہلی نماز جنازہ غوثیہ مسجد نیلسن میں ادا کی گئی نماز جنازہ مسجد کے خطیب قاری خالد محمود نقشبندی نے پڑھائی جس میں شہر کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی جبکہ دوسری نماز جنازہ بری کے قبرستان میں ادا کی گئی اور بعدازاں راجہ شہزاد خان اپنے برادر نسبتی کی میت کو لے کر پاکستان روانہ ہوگئے جہاں وہ مرحوم کو ان کے آبائی گائوں پنجڑہ منور میں سپردخاک کریں گے۔ مرحوم نے اپنے پسماندگان میں بیوہ اور بیٹے کے ساتھ دوستوں عزیزوں اور اپنے چاہنے والوں کا ایک وسیع حلقہ سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم کے اچانک انتقال پر نارتھ ویسٹ کے مختلف سیاسی سماجی مذہبی اور صحافیوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ تعزیت کرنے والوں میں رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی، بولٹن کونسل کے کونسلر چوہدری اختر زمان، مدثر دین، چوہدری خرم رئوف، راجہ محمد ایوب، راجہ محمد اقبال، کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چیئرمین راجہ محمد ادریس، راجہ افتخار احمد ایڈوکیٹ، راجہ محمد فرید خان، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی، راجہ مظہر اقبال، راجہ محمد شکیل، چوہدری محمد لیاقات، چوہدری محمد اشرف، چوہدری محمد طاہر، نیلسن سے کونسلر محمد اقبال، چوہدری ندیم مہر، کونسلر ثاقب محمود، کونسلر محمد فرید، کونسلر تیمور طارق، مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل الرحمٰن، سینئر نائب صدر راجہ فضل مجدد، راجہ شاہنواز خان، راجہ عمران عارف، راجہ حق نواز، راجہ ضیاء الحق، کونسلر خالد حسین، سالار ممتاز احمد چشتی، مولانا حافظ محمد سعید نقشبندی، قاری محمد خان، لیاقت علی، چوہدری ذوالفقار احمد، احمد نظامی، راجہ خورشید حمید، علامہ عظیم جی، شہزاد علی، غلام مصطفی مغل، طارق لودھی، محبوب بٹ، ذوالفقار علی مہر، اسحاق چوہدری، راجہ ظفر اقبال، مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر چوہدری بشیر رٹوی، راجہ ریاض احمد بڑالوی، راجہ طلعت جمیل، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر بولٹن کے صدر راجہ محمد شفیق پوتا، پیپلز پارٹی بولٹن کے صدر چوہدری ندیم اقبال سمیلہ اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین