• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد کھلنے پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں،حاجی فاروق

راچڈیل (نمائندہ جنگ) برطانیہ بھر میں مساجد کے دروازے نمازیوں کیلئے کھول دئیے گئے۔ بلال مسجد کے صدر حاجی محمد فاروق نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کھلنے پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں، یہ اللہ کا خاص کرم ہوا ہے کہ مساجد کو عام نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم نمازیوں کو چاہیے کہ وہ حکومت کی طرف جاری ہونے والی ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کر یں۔ راجہ یاسین نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کیلئے ہر شخص کو سماجی فاصلے کی دوری کے فارمولے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کرنا ہوگا۔ معروف سماجی شخصیت بابو پرویز ملک نے کہا کہ برطانیہ میں سب سے زیادہ بیم کیمونٹی متاثر ہوئی ہے شہریوں کو کورونا وائر س کے انفیکشن سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات پرعمل کرنا چاہیے تاکہ خود بھی محفوظ رہا جا سکے اور دوسروں کو بھی اس موذی وباء کے اثرات سے بچایا جا سکے ۔دریں اثناتین ماہ کے طویل لاک ڈائون کے خاتمے پر برطانوی عوام نے شاپنگ سنٹروں کا رخ کرلیا اور مارکیٹس میں رش دیکھنے میں آرہا ہے۔

تازہ ترین