• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگرواقعات میں ایک شخص جاں بحق اور4افرادزخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نیوکراچی تھانے کی حدودسلیم سینٹر کے قریب کار سوارملزما ن نے دوسری کار پر فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ،اطلاع ملنے پر پولیس اوررینجرز موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ایمبولنس میں عباسی اسپتال لیکر جارہے تھے کہ اس نے زخموں کی تاب نہ لاکر راستے ہی میں دم توڑ دیا ، پو یس کے مطابق اسپتال میں مقتول کی شناخت 32سلمان ولد کبیر کے نام سے ہوئی ہے ، مقتول اپنے بھائی کے ساتھ اپنی کا ر میں بیٹھا ہوا تھا،اسکے بھائی نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ کار سوار 2 ملزمان آئے اور بھائی پر فائرنگ کردی اور کار میں ہی فرار ہوگئے ، پولیس نے بتایا کہ مقتول نیوکراچی سیکٹر 11اے کا رہائشی اور اسٹیل مل کے قریب کسی سریئے کی فیکٹری میں کام کرتا تھا ، فوری طور پرمقتول کی کسی سیاسی یامذہبی تنظیم سے تعلق تو سامنے نہیں آیا، تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ ادہرملیر ماڈل کالونی میں فائرنگ ایک شخص زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں اسکی24سالہ غلام مصطفی ولدلیاقت کے نام سے ہوئی ہے ۔

تازہ ترین