• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی علوم کے ماہرین کا وبائی امراض میں موثر کردار ادا کرنیکا عزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سماجی علوم کے ماہرین نے وبائی امراض کے دوران مؤثر کردار ادا کرنے کا عزم کیا ہے ۔ کورونا وائرس سے متعلق شعور پیدا کرنا ، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ، تحقیقی ایجنڈہ تیار کرنا ، امن ، رواداری ، ہم آہنگی کی اقدار کو فروغ دینا ، وبائی صورتحال کو موقع میں تبدیل کرناان کے مقاصد میں شامل ہے ۔ گزشتہ روز ’وبائی امراض کے دوران سوشل سائنسدانوں کا کردار‘ کے عنوان سے منعقد ویبی نار گورنمنٹ کالج اور یونیورسٹی آف لاہور کے اشتراک سے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم پاکستان کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔

تازہ ترین