• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کورونا سے ہونیوالی اموات کو چھپارہی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کورونا سے ہونیوالی اموات کو چھپارہی ہے،اموات کا حقیقی تجزیہ اور تخمینہ لگایا جائے،کورونا نجات کیلئے حقیقی پھیلائو کا جائزہ لینا لازمی ہے۔

پیر کو انہوں نے کہاکہ سرکاری اعدادوشمار سے ظاہرہورہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں اموات میں اضافہ ہوا ہے جو تشویشناک ہے۔ یہ اطلاعات خوفناک ہیں کہ اموات کورونا سے ہوئیں لیکن ان کو ٹیسٹ کیاگیا اور نہ ہی علاج کیاگیا۔

ڈیٹا سے ثابت ہورہا ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیٹا سے ظاہرہورہا ہے کہ حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کو چھپارہی ہے،اموات کی حقیقی وجوہات سامنے آنے پر ہی کورونا کے پھیلاو کی حقیقی تصویر سامنے آئیگی۔

تازہ ترین