• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر مزید 15 گرانفروش گرفتار

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر مزید 15 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی‘ سیکرٹری خوراک نثار احمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘ نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے یکہ توت‘ کوچی بازار‘ چوک ناصر خان اور ملحقہ علاقوں میں فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور نرخنامے چیک کئے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 15 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا جن میں گوشت دودھ و فروش‘ بیکری و جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین