• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہزنی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر فائرنگ‘ 2افراد زخمی

پشاور (کرائم رپورٹر )پشاور میں مختلف مقامات پر راہزنی کی مبینہ وارداتوں کے دوران مزاحمت 2افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پہلے واقعے کے مطابق سلیمان ولد نورمحمد ساکن بخشو پل نے تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب وہ گھر جارہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم مسلح افراد نے اسے روکنے کا اشارہ کیا تاہم نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ لگ کر زخمی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ ادھر احمد ولد گلاب شیر ساکن گلوزئی نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ شاہ پور پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے اسے یرغمال بنانے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا جسے مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین