• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

پشاور (نیوز ڈیسک) پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے سکولوں کو درپیش مسائل کے موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں اور تعلیمی اداروں کے یوٹیلیٹی بلز اور عمارتوں کے کرایہ کے حوالے سے خصوصی پیکیج دیا جائے پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی سالانہ فیس تجدید 2020-21معاف کی جائے۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا صوبائی اجلاس احمد علی درویش کی صدارت میں منعقد ہوا جنرل سیکرٹری عبدالفیض خان نے آئین کے حوالے سے اجلاس کے ممبران کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر پشاور کی سطح پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے ممبران کا چناؤ بھی کیا گیا جس کے مطابق خالد خان کو پشاور کا چیئرمین، ڈاکٹر محمد سہیل کو صدر اور محمد الیاس مروت کو جنرل سیکرٹری کا عہدہ سونپا گیا ۔ احمد علی درویش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں لاکھوں بچے پرائیویٹ سکولز سے تعلیم حاصل کررہے ہیں اور حکومت کا بہت سارا تعلیمی بوجھ پرائیویٹ سکولز نے اٹھا رکھا ہے کرونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے پرائیویٹ سکولز کو شدید دھچکا لگا ہے ۔
تازہ ترین