• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویلوں کے 18 ڈائریکٹ کنکشنوں سے بجلی چوری

پشاور(نیوز ڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے ایس ڈی او طورو سب ڈویژن خالد خان کی زیرنگرانی نواں کلی ،ڈب،مشتاق آباد اوررنگ روڈ کے علاقوں میں کاروائی کی ،آپریشن کے دوران گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویلوں کے 18 ڈائریکٹ کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی،ڈائریکٹ کنکشن لینے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر ز بھیج دی گئیں،اسی طرح گیارہ کے وی بالاگڑھی فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا،کاروائی کے دوران کئی کنڈے ہٹائے گئے ،ایک ٹیمپرڈ میٹرکوتبدیل کیا گیا،3 میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا گیا،،تخت بائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی تخت بائی فیڈر کے علاقوں میں دوران آپریشن تین ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا ،دو کنڈے ہٹائے گئے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹیموں نے پوہان فیڈر سے منسلک علاقوں میں 3 کنڈے ہٹائے ،10 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا گیا اور ان کو بتدیل کردیا گیا، کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین