• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انٹرنیشنل نےمندر کی تعمیر روکنے کی مذمت کردی


انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنے کی مذمت کردی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنا تعصبانہ اور غیر ذمہ دارانہ عمل لہذا مندر کی تعمیر روکنے کا فیصلہ فوری واپس لیاجائے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر ایک کومذہبی آزادی یاعقیدے کا حق ہے ،مذہبی آزادی یا عقیدے کے حق کی آئین پاکستان میں ضمانت دی گئی ہے۔

عالمی تنظیم نے کہا کہ پاکستان کومذہبی آزادی کےحق کی ضمانت دیناعالمی ذمہ داری بھی ہے۔

تازہ ترین