• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کا صحت انصاف کارڈ پر مفت علاج ہوگا

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کوصحت انصاف کارڈ کی صورت میں مفت علاج کی سہولت میسر ہوسکے گی۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس لاہور میں ہوا جس میں انہوں نے سرکاری ملازمین کے لیے طبی مراعات کا اعلان کرتے ہوئے انہیں صحت کارڈ پر علاج کرانے کی سہولت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ ہولڈرز کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ صحت انصاف کارڈ ہولڈرز کیلئے مزید اسپتالوں کو ان پینل کیاجائے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے ترقیاتی منصوبوں کومقررہ وقت پرمکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ مدراینڈچائلڈ اسپتال گنگارام، انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کو وقت پر مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نشترٹواسپتال ملتان کو بھی مقررہ وقت پرمکمل کیاجائے گا۔

تازہ ترین