• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف پر طنز کے تیر چلادیے۔

خواجہ آصف پر جوابی وار کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ غیرملکی کمپنی کا بیروزگار مزدور دِہاڑی کی تلاش میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف صاحب نے جب سے دبئی کی کمپنی چھوڑی ہے وہ گھبرائے گھبرائے پھرتے ہیں، آج کل ان کا سارا گزر بسر عمران خان اور حکومت پر تنقید سے ہورہا ہے۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشیاں بھگتنے والے ہمیں حکومت چلانے کے طریقے نہ بتائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مافیا کی سرپرستی کرنی ہوتی تو سب سے پہلا مک مکا آپ سے ہوتا، کسی اسپتال میں ایک بھی وینٹی لیٹر کا نہ ہونا آپ کی نااہلی کےلیے کافی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ سیالکوٹ کے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ووٹوں کے بدلے آپ نے اُنہیں کیا دیا؟

تازہ ترین