• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI سندھ کا ’کے الیکٹرک‘ کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کی قیادت نے ’کے الیکٹرک‘ کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی سندھ کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر دھرنا جاری ہے، جس میں صوبائی قیادت اور کارکنان شریک ہیں۔

دھرنے سے خطاب میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چیف جسٹس سے معاملے پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے استفسار کیا کہ جو تاریں اتاری گئیں اُن کا وزن کتنا تھا وہ کس ریٹ میں بکیں؟

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم انہیں ایک ہفتے سے کہہ رہے ہیں کہ عوام کے سامنے وعدے کریں، ہم کے الیکٹرک کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک کے الیکٹرک مثبت جواب تحریر میں نہیں دے گا تب تک ہم یہاں رہیں گے۔

تازہ ترین