• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہیر عباس کے والد کے انتقال پر منہاج القرآن کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

پیرس ( نمائندہ جنگ )ادارہ منہا ج القران کے سابق جنرل سیکرٹری ظہیر عباس کے والد کے انتقال پر ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کے صدر راجہ بابر حسین کی سربراہی میں وفدنے ان کی رہائش گاہ پر جاکرفاتحہ خوانی اور تعزیت کی، وفد میں ڈائریکٹر منہاج القران انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری ، نائب صدر ندیم اصغر ، جنرل سیکرٹری طاہر ، صدر منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن راجہ طارق حسین ، نائب صدر اقبال مصطفی ، ناظم مالیات اعظم جاوید ، ممبر شوری رازق حسین گجر ، سینئر رہنما طارق چوہدری ، نائب صدر چوہدری عبدالقادر ، سینئر ممبر شوری مہر ارشد ، نائب صدر صوفی محمد نیاز ، جوائنٹ سیکریٹری اویس غلام ، سینئر ممبر عدنان وحید ، راو خلیل احمد ، ممبر شوری ظفر تنی اور راجہ فیصل شامل تھے جبکہ علامہ حسن میر قادری نے مرحوم ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
تازہ ترین