• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی اقدامات قابل ستائش ہیں ،ڈبلیو ایچ او

اسلام آباد(اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی اقدامات قابل ستائش ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کی عالمگیروباءسے نمٹنے میں پاکستان سمیت بین الاقوامی برادری کومعاونت فراہم کرنے پرعالمی ادارہ صحت کو سراہاہے، وزیراعظم نے پاکستان اوردیگرترقی پذیرممالک کیلئے کوویڈ 19سے متعلق سفری پابندیوں کے خاتمہ اورڈیٹاپرمبنی غیرامتیازی سفری قواعد کویقینی بنانے میں عالمی ادارہ صحت سے اپنا کردارادا کرنے کا مطالبہ بھی کیاہے ۔انہوں یہ بات گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل تیدروز ادہانوم سے ویڈیو کانفرنس کے دوران کہی۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل نے کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے ضمن میں پاکستانی اقدامات اور پیش رفت کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباءکے تناظرمیں ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے سفری پابندیوں سے ان ترقی پذیرممالک کے اقتصادی مسائل میں اضافہ ہوسکتاہے جو پہلے سے وباءکے معاشی اثرات کو کم کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ ادارہ کوویڈ 19سے متعلق سفری قوانین اورضوابط کے ضمن میں بین الاقوامی برادری کیلئے رہنماءاصولوں پر کام کررہاہے۔
تازہ ترین