• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس

 لزبن (سرفراز فرانسس ) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیر اہتمام لزبن میں کشمیر کانفرنس کا انقاد کیا گیا جس میں چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوہسر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ 5 اور 15 اگست کو پرتگال سمیت پورے یورپ میں انڈین سفارتخانوں کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ور انڈین افواج اور مودی سرکار کا اصل چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔سید خالد عباس صدر ای یو پاک فرینڈ شپ پرتگال نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے کشمیر ی کمیونٹی کی آواز اٹھا ئیں گے اور پاکستانی کمیونٹی کے تمام مسائل کو حل کروانے کی کوشش کریں گے۔۔ تقریب میں چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال راجہ زوہیب ظفر،سینئر نائب صدر سید قاسم شاہ ،نائب صدر راجہ برکات ،جنرل سیکرٹری اسلم خان نیازی ،چیف آرگنائزر عامر بھٹی ،فنانس سیکرٹری خواجہ شاہ جہان ،ترجمان چوہدری فرخ مصطفی ، سابق کیپٹن علی ورک ، شاہد جنجوعہ ، میاں رخسار ، حاجی طالب ، وسیم بیگ ، صعغیر احمد ، سہیل گل ، عاشر خان ، سمیت دیگر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ 
تازہ ترین