• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کو 50 سالہ عورت کی آبروریزی کرنے والے سفید فام کی تلاش

لندن (پی اے) پولیس ایک عورت کی عصمت دری کرنے والے سفید فام شخص کو تلاش کرر ہی ہے، جس نے اس عورت کے گھر میں یہ دعویٰ کرنے کے بعد حملہ کیا تھا کہ اس کی بن میں آگ لگی ہوئی ہے۔ متاثرہ عورت، جس کی عمر 50 سال میں ہے، نے چیک کرنے کیلئے دروازہ کھولا تو وہ شخص زبردستی کچن میں داخل ہو گیا اور چاقو کی نوک پر اس کی آبروریزی کی۔ بعد ازاں وہ ٹیم سائیڈ گریٹر مانچسٹر کے ایڈریس سے اس کے پرس اور کیش سمیت فرار ہو گیا۔ ڈیٹیکٹوز 19 دسمبر کو ہولنگورتھ میں ہونے والے حملے کی انویسٹی گیشن کر رہے ہیں اور انہوں نے اس کا ایک ای فٹ امیج جاری کیا ہے، جس میں دبلے پتلے سفید فام مشتبہ حملہ آور کی عمر 30 سال سے زائد ہے اور اس کی ڈارک بلیو گرے آنکھیں ہیں۔ بھورے بال اور نوکیلی ناک ہے۔ وہ ڈارک وولن ہیٹ، بیگی ڈارک جینز اور ہڈڈ ٹاپ پہنے ہوئے تھا۔ ڈیٹیکٹیوز کانسٹیبل سٹیفینی جونز نے کہا کہ ہمارے ماہر آفیسرز متاثرہ خاتون کے ساتھ مل کر اس خوفناک حملہ آور کو سرگرمی سے تلاش کر رہے ہیں۔تلاش کا کام اس وقت سے جاری ہے جب پہلی بار اس کی اطلاع ملی تھی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حملہ گزشتہ سال دسمبر میں کیا گیا تھا، تاہم مزید معلومات حاصل ہونے کے بعد ہم اس کی ای فٹ امیج جاری کر رہے ہیں۔ اگر کسی کو اس کے بارے میبں معلومات ہوں تو ہم اس سے بات کرنے کے خواہاں ہیں۔ ہم نے جو امیج جاری کیا ہے، اگر اس سے مماثلت رکھتے والے کسی انفرادی کو آپ جانتے یا معلومات رکھتے ہیں تو ہمیں آگاہ کریں جو انویسٹی گیشن میں معاون ہو سکتی ہے۔ آگر آپ 19 دسمبر جمعرات کو 6:30 کے قریب ہولنگورتھ میں تھے اور آپ نے کوئی مشتبہ سرگرمی دیکھی تھی تو آپ ہم سے رابطہ کرنے میں ذرا بھی نہ ہچکچائیں اور ہمیں 01618569262 پر واقعہ نمبر 0589 بتاریخ 2019/12/19 کا حوالہ دے کر معلومات فراہم کریں۔ تفصیلات انڈی پینڈنٹ چیرٹی کرائم اسٹاپرزکو بھی گمنام طور پر دی جا سکتی ہیں۔
تازہ ترین