• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر سماعت 5 اگست تک ملتوی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر سماعت5 اگست تک ملتوی کردی گئی،جج سول کورٹ نے وکلا کو بحث کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر سماعت ہوئی،خاتون نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیاکہ عتیق الرحمان نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی،اداکارہ میرا نے دھوکہ دہی سے ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمان کے نام کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست پر سماعت5 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو بحث کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

تازہ ترین