• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش میں پچھلے سالوں جیسی ابتر صورتحال پیدا نہیں ہوئی، ناصرحسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پہلے سے اختیار کر لینے کے باعث بارشوں میں پچھلے سالوں جیسی ابتر صورت حال پیدا نہ ہوسکی ۔ قربانی کے لئے ہر علاقے میں مخصوص جگہیں مختص کی جائیں ۔وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات سندھ ایمرجنسی کنٹرول روم میں اہم اجلاس، بارشوں اور عید الاضحیٰ میں آلائشیوں کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز کی بارش کے موقع پر تمام اداروں کے دوران بہترین ورکنگ کوآرڈینیشن اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی دیکھنے میں آئی جس کی بدولت مجموعی طور پر شہر میں کسی بھی مقام پر پانی زیادہ دیر تک کھڑا نہیں رہا اور نہ ہی کسی جگہ سیلابی ریلے کی کیفیت پیدا ہوئی جس کے لئے تمام ڈی ایم سیز ، کے ایم سی بالخصوص واٹر اینڈ سیورج بورڈ مبارک باد کا مستحق ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اب کی بار تمام حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر پہلے سے ہی ترتیب دے لی تھیں جس کی بدولت بارشوں میں پچھلے سالوں جیسی ابتر صورت حال پیدا نہ ہوسکی وزیر بلدیات سندھ نے مشترکہ اقدامات کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام نالوں کے چوکنگ پوائنٹس سمیت انڈر پاسز پر خصوصی توجہ دی جائے، کمشنرز کے ذریعے ڈی ایم سیز کو نالوں کی صفائی کے حوالے سے مزید فنڈز کا اجرا کیا جارہا ہے، ہر ادارے کے افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ایمرجنسی حالات میں پیشہ ورانہ تعاون کریں ۔

تازہ ترین