• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک ختم، دیگر کمپنیوں کو لائسنس دیا جائے، جی ڈی اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے )نے کہاہے کہ کراچی لاوارث نہیں ہم اس کے وارث ہیں کراچی کے عوام پیر صاحب پگارا کے ساتھ ہیں ،سندھ حکومت کرپٹ اور وفاقی حکومت نااہل ہے،وفاقی حکومت نے ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے،ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم ،عرفان اللہ مروت،ایم پی اے نصرت سحر عباسی، نند کمار گوکلانی، این پی پی کے جنرل سیکریٹری نعیم الرحمان،فنکشنل لیگ سندھ کے نائب صدر سید شفقت حسین شاہ،اورکراچی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد بلوچ نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جی ڈی اے کے ترجمان سردار رحیم نے کہا کے حکومتوں کی نااہلی کے باعث عوام کا جینا محال ہوگیا ہے ،بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ظلم کے مترادف ہے ،کے الیکٹرک کو ختم کرکے دیگر کمپنیوں کو بجلی فراہم کرنے کا لائسنس دیا جائے، اس موقع جی ڈی اے کے رہنما عرفان اللہ مروت کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ضرور ہیں مگر ہمارا نکاح نہیں ہے،اتحاد رہ بھی سکتا ہے،اور ختم بھی ہوسکتا ہے،پی ٹی آئی والے خود لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ہم کس کے پاس جائیں۔صوبائی حکومت کے کارنامے جے آئی ٹی میں سامنے آرہے ہیں ۔

تازہ ترین