• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے بعد کے الیکٹرک نے ظلم کی انتہا کر دی، یوتھ فاؤنڈیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوتھ فاونڈیشن کے چیئر مین عسکری دیوجانی نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی وبا سے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ کراچی کے عوام کے الیکٹرک کے باعث بارش کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے اپنی بقاء کے لئے لڑ رہے ہیں گز شتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش نے شہر قائد کا نقشہ بدل دیا اہم شاہراہیں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں جس کی وجہ سے گاڑیو ں کی گھنٹوں لمبی قطاریں لگی رہیں اور عوام شدید اذیت میں مبتلا رہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کئی روز پہلے بارش کی پیش گوئی کردی تھی لیکن پھر بھی انتظامیہ نے انتہائی غفلت سے کام لیا۔ اگر بارش سے پہلے بلدیہ کے افسران انتظامات کو یقینی بنالیتے تو شہر کی جو صورتحال اس وقت ہے وہ ہر گز نہ ہوتی بارش کے فوری بعد کے الیکٹرک نے بھی عوام پر ظلم کی انتہا کردی اور گھنٹوں مختلف مقامات جن میں ملیر،شاہ فیصل،لانڈھی ،کورنگی، گلشن اقبال و دیگر شامل ہیں تاریکی میں ڈوبے رہے ۔ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

تازہ ترین