• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ، ایم این اے و ایم پی اے کے گھر پر راکٹ فائر، گیٹ کو جزوی نقصان

باجوڑ(نمائندہ جنگ) باجوڑ میں پی ٹی آئی ایم این اے و ایم پی اے کے گھر پر راکٹ فائر، گھرکے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ضلع باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ شنڈئی موڑ نزد باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں واقع پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے40گلد اد خان اور ان کے بھائی پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی انجینئر اجمل خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا۔ تاہم راکٹ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حملہ کے نتیجے میں گھر کے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچاہے۔ ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین